(24 نیوز)انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف جاری ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بیٹسمین ٹام بینٹن کو شامل کرلیا ہے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم نے بیٹسمین ڈیوڈ ملان کی ذاتی وجوہات کی وجہ سے دستیاب نہ ہونے پر وکٹ کیپر بلے باز ٹام بینٹن کو سری لنکا کے خلاف موجودہ ون ڈے سیریزکے تیسرے اورآخری ون ڈے میچ کے لئے متبادل کھلاڑی کے طورپر انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ 22 سالہ ٹام بینٹن نے انگلینڈ کی جانب سے6ایک روزہ اور 9 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں۔
دوسری جانب انگلش کھلاڑی جوس بٹلر اوربین سٹوکس انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین آخری ایک روزہ میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
آخری ون ڈے اتوار کو برسٹل میں کھیلاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو کس نام سے چھیڑ ا گیا اور کیوں۔۔؟