جماعت اسلامی آج سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریگی

Jul 02, 2021 | 11:12:AM

(24 نیوز)جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی، بے روزگاری اور نوجوانوں کو ملازمتوں کی عدم فراہمی کے خلاف آج سے مظاہرے شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔جماعت اسلامی پریس کلب اسلام آباد کے باہر آج شام 6 بجے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہےکہ آج ہونیوالے مظاہرے میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر

مزیدخبریں