عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اوربدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں ملک لوٹنے والوں کو عبرت کانشان بنادیا جائےکرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔
واضح رہے عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدنتیجہ خیز ثابت ہورہی ہےوزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خیال رہے انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں،دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی۔نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کمرہ عدالت میں ملزم کو ہارٹ اٹیک