ویل ڈن ایف بی آر۔۔ بہترین ٹیکس وصولی پر وزیراعظم کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِاعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کی تھی، رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔ وزیرِاعظم نےپیغام میں مزید کہا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے۔
I commend efforts of FBR in achieving historic level of tax revenues of Rs.4732 bn in 2020-21 - exceeding target of Rs 4691 bn &18% higher than last year. This performance is testimony to the strong economic revival spurred by our government's policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 2, 2021
یہ بھی پڑھیں: سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر