وزیراعلیٰ پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری کیخلاف نیب نےتحقیقات کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے اہم بیوروکریٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف نیب لاہور نےتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔طاہر خورشید کا کہنا ہے کہ نیب کا نوٹس ملنے پر جواب دوں گا، میرا دامن صاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ میں طاہر خورشید کی نیب طلبی پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں،افسران نے ایک دوسرے کو فون کرکے طاہر خورشید کی نیب طلبی پر دریافت کرنا شروع کر دیا۔ طاہر خورشید کی نیب طلبی پی ٹی آئی حکومت کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔
طاہر خورشید آج بیوروکریسی کے تبادلے کا پلان رکھتا ہے۔ طاہر خورشید کی طلبی پربیوروکریسی نے وزیر اعلیٰ پر بھی انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں۔
اس حوالے سے طاہر خورشید نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نیب کا نوٹس ابھی موصول نہیں ہوا ہے ،نیب کا نوٹس ملنے پر جواب دوں گا، میرا دامن صاف ہے، نیب میں ضرور پیش ہونگا اور اپنے کیس کا بھر پور دفاع کروں گا۔ انہوں نےکہا ہر چیز ٹھیک ہے کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویل ڈن ایف بی آر۔۔ بہترین ٹیکس وصولی پر وزیراعظم کی تعریف