سٹی نیوز نیٹ ورک لاہور ویئرز ماسک کیمپین کا آفیشل پارٹنر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سٹی نیوز نیٹ ورک لاہور ویئرز ماسک کیمپین کا آفیشل پارٹنر بن گیا، کمشنر آفس اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کمشنر آفس میں ہوئی، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور گروپ ایڈیٹر سٹی 42 نوید چودھری نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہر میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے شروع کی گئی کیمپین لاہور ویئرز ماسک میں سٹی نیوز نیٹ ورک کا بھی اہم کردار ہے، کمشنر لاہور ڈویژن اور سٹی نیوزنیٹ ورک نے ایک ایم او یو پر دستخط کئے، کیمپین کو کامیاب بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا اظہار کیا۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سٹی42 لاہور کا سب سے بڑا چینل ہے جس کی مدد سے اس کیمپین کو یقینی طور پر کامیاب بنایا جاسکتا ہے، مہم کے تحت 16علاقے جہاں شہری ماسک کا استعمال کم کرتے ہیں یا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے وہاں پاکستان پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ماسک پہنچائے جائیں گے ۔
گروپ ایڈیٹر سٹی نیوز نیٹ ورک نوید چودھری کا کہنا ہے کہ سٹی نیوز نیٹ ورک ہمیشہ لاہوریوں کی آواز بنا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیمپین کیلئے بھی سٹی فورٹی ٹو پر شہریوں کیلئے آگاہی میسجز چلائے جائیں گے، تمام سرگرمیوں کو نشر کر کے عوام کو آگاہی دی جائے گی، کیمپین کے تحت ایک کروڑ 80 لاکھ واش ایبل ماسک لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری کیخلاف نیب نےتحقیقات کا آغاز کر دیا