حکومت انرجی سیکٹرکوسنبھال نہیں پارہی ہے ،امتیاز احمد شیخ

Jul 02, 2021 | 15:32:PM
 حکومت انرجی سیکٹرکوسنبھال نہیں پارہی ہے ،امتیاز احمد شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملک کااہم ترین مسئلہ توانائی کاہے، بجلی گیس کی کمی کی وجہ سے ملک معاشی بحران میں مبتلا ہے فرنس آئل بھی غائب کردیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے  کہ وزیرخزانہ کی طرح توانائی کے وکیل بھی تبدیل کئے گئے یہ کبھی ینگروتوکبھی کسی اورکے اوپر الزام لگادیتے ہیں ہرآدمی نے مختلف تاریخ دیں گیس کمی ختم نہیں ہوئی تین ہزار سے زیادہ مزدورجوسی این جی اسٹیشنزسے روزگارحاصل کرتے ہیں بیروزگارہیں، یہ نااہل ہیں سرکیولرڈیبٹ کم ہونے کادعوی کرتےہیں سندھ کے لوگ پی ٹی آئی کومستردکرچکے ہیں یہ سندھ کے لوگوں کوسزادے رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاورپلانٹس نہیں چل رہے ایل این جی بھی نہیں خریدی نظام ڈی سینٹرلائیزکریں بجلی اور گیس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے ہم توانائی کا مسئلہ حل کرکے دیں گے توانائی بحران کا حل سندھ کے پاس ہے ملک کا سب سے اہم ترین مسئلہ توانائی ہے گیس اور این ایل جی دونوں ایک ساتھ غائب ہیں ۔عدالتی نظام کودیکھ کرآئین کے آرٹیکل 158کے تحت صوبے کے حق کے لئے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی