(24 نیوز) آئی جی پنجاب کالاپتہ اوراغواہو نیوالے بچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم ،ورثاخودکوایپ پررجسٹر کرکے معلومات ایک کلک کے ذریعے پولیس تک پہنچا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر صدارت بچوں کے تحفظ اور انکے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر،ڈی آئی جی آراینڈڈی شاہدجاوید ،ڈی آئی جی کرائمز انویسٹی گیشن پنجاب احمد نواز چیمہ سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب نے لاپتہ،گمشدہ یااغوا ہونے والے بچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم دیا،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے پیش نظر مذکورہ بالا ایپ کو جلد از جلد تیار کرکے پلے سٹور پر عام شہریوں کیلئے فراہم کیاجائے، گمشدہ بچوں کے والدین اور ورثا خود کو ایپ پر رجسٹر کرکے معلومات ایک کلک کے ذریعے پولیس تک پہنچا سکیں گے۔
پکار15کالز، پولیس سٹیشن اور خدمت مراکز میں بچوں کی گمشدگی یا اغوا کی درخواستیں آٹو میٹک ایپ میں اپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی، سپر وائزری افسران ایپ پر کسی بچے کی گمشدگی یا اغوا کی اطلاع پر اسکی بحفاظت واپسی کیلئے فوری کارروائی اور باہمی تعاون پر فوکس رکھیں۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی گمشدگی،اغوا، تشدد اور زیادتی کے واقعات پر پولیس ایکشن میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکول میں طالبعلم کی تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی