(24 نیوز)لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی سے پریشان عوام ہوجائیں تیار ،نیپرا نے وفاقی حکومت کو بجلی کا ٹیرف 2 روپے 97 پیسے بڑھانے کی اجازت دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اکتوبر 2021 سے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کرلیں ،کمرشل،زرعی صارفین پر ایک روپے 25 پیسے سرچارج لگانے کی بھی اجازت دیدی گئی،نیپرا کاکہناہے کہ گھریلو صارفین نئے سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ،نیپرا نے اکتوبر سے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کرلیں ،وفاقی حکومت نے بجلی مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کا فیصلہ کیاہے، 2019-20 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
جبکہ 2020-21 کی پہلی،دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں بجلی 90 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،نیپرا کاکہناہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے 2021 سے کیا جائے گا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال کیلئے کی جائیں گی ۔
نیپرا نے مزید کہاہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا، ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت اس سال ستمبر میں ختم ہوجائے گی، صارفین پر بجلی کی قیمتوں کا اضافی بوجھ 8 سے 11 پیسے فی یونٹ بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم شہادتیں دے رہے ہیں آپ فوج مخالف نعرے لگاتے ہیں، قومی سلامتی اجلاس میں آرمی چیف اور محسن داوڑ میں مکالمہ