(نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بدل گئی ہے، اپنے اڈے کسی کو نہیں دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میںکسی نے سیاسی بات نہیں کی صرف قومی سلامتی معاملات پربات ہوئی ،ایسالگ رہاتھا حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک ہیں،زبردست میٹنگ ہوئی اور تمام معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔
اجلاس کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بہت زبردست تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان، کشمیر اورعالمی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سوالوں کے جواب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دئیے۔شیخ رشید نے کہا کہ کبھی کسی پاکستانی کو غیر ملک کے حوالے نہیں کیا گیا انتہا پسندی پر عمران خان کی حکومت نے کوئی سپورٹ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ افغانستان میں حالات بہتر ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم خود کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طورخم اور چمن بارڈرکو الیکٹرانک کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان بارڈر 90 فیصد اور ایران بارڈر 50 فیصد تک سیل کر دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھوڑی بہت ٹ±ک ٹک لگی رہے گی تاہم پاکستان ان مسائل سے بہتر طریقے سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بگ پاور افغانستان سے نکل گئی۔ انہوں ںے کہا کہ اصل ملک جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ انڈیا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہو گی۔ایف اے ٹی ایف کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شق کو بھی دور کردیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی اور سب نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔’کنی کنی واری‘۔۔جیکی شیرف کی بیٹی کرشنا کی میوزک ویڈیو وائرل
سلامتی کمیٹی کا اجلاس ۔۔حکومت اور اپوزیشن ایک نظر آئی ۔۔ شیخ رشید
Jul 02, 2021 | 19:14:PM