رکن اسمبلی جوا کھیلتے ہوئے غیر ملکی لڑکیوں سمیت گرفتار

Jul 02, 2021 | 19:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پنج محل پولیس کو اطلاع ملی کہ جمیرا ریزارٹ پر جوا کھیلا جا رہا ہے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ریزارٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں رکن اسمبلی کیسری سنگھ سولنکی کی سرپرستی میں جوا کھیلا جا رہا تھا۔ جس وقت پولیس پہنچی تو اس وقت کیسری سنگھ خود بھی جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے رکن اسمبلی سمیت 25 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد میں چار نیپالی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر امریکی پابندیوں کا خطرہ۔۔ترکی بھی متاثر ہوگا

مزیدخبریں