رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ۔۔ ایم کیو ایم لندن کا مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی سرجانی ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مطلوب ٹارگٹ کلر محمد اسد خان عرف عمر گرفتارکرلیا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 24 دسمبر 2018 کو عثمانیہ کالونی گلبہار میں پاک سر زمین پارٹی کے ٹاون آفس پر فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں اظہر عرف سیاں اور نعیم ہلاک جبکہ دو کارکن فہد اور ناصر زخمی ہوئے تھے۔
ملزم نے11 فروری 2019 کو نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے یو سی آفس پر فائرنگ میں ملوث ہے،ملزم کی جانب سے فائرنگ کے دوران شکیل انصاری ہلاک اور اعظم نامی کارکن زخمی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم کے دیگر 10 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکول میں طالبعلم کی تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی