سارہ علی خان اپنی فٹنس کیلئے کیا کرتی ہیں؟ ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکاراﺅں کو فلموں کی ضرورت کے مطابق خود میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں ،وہ فٹ اور پتلی رہنے کےلئے مستقل طور پر ورک آؤٹ کرتی ہیں۔
سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی اپنی فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہیں۔ آج وہ جتنی فٹ نظر آتی ہیں، اتنی وہ فلموں میں آنے سے پہلے نہیں تھیں۔ ان کا وزن کافی زیادہ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان کا فلموں میں آنے سے پہلے 96 کلو وزن تھا۔ یہ جاننا کہ انہوں نے کیسے اپنا وزن کم کیا تھا، کافی لوگوں کو اپنا وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا ہے کہ وہ کس طرح اپنی فٹنس برقرار رکھتی ہیں۔
ویڈیو سے ظاہر ہے کہ سارہ علی خان اپنی باڈی کو بہتر بنائے رکھنے کیلئے کافی محنت کرتی ہیں۔ تقریباً 20 گھنٹے پہلے شیئر ہوئے اس ویڈیو پر ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لائکس آچکے ہیں۔ ویڈیو میں سارہ علی خان کافی پسینہ بہاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ شخصیات نے اداکارہ کے ویڈیو پر جم کر کمنٹ کئے ہیں۔ سارہ علی خان کو جس نے بھی فلموں میں آنے سے پہلے دیکھا تھا، وہ فلم ’کیدار ناتھ‘ میں ان کی جسامت دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداح جان سکتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا ہوگا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: صباقمر کے بھارت میں خوب چرچے، معروف بالی ووڈ اداکارہ نے کرش قرار دیدیا