(24نیوز)امریکا کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق یہ عطیہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، مقصد کووڈ 19وباءکے سد باب کےلئے بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔
ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر کے مطابق پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کو یہ محفوظ اور موثر ویکسین پاکستان کے شہریوں میں تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا
امریکی عطیہ۔۔موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں
Jul 02, 2021 | 20:40:PM