ہتک عزت۔۔زلفی بخاری نے ریحام خان کیخلاف کا پہلا راؤنڈ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔
زلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے کیس کی سماعت مسز جسٹس کیرن اسٹین نے کی۔ابتدائی سماعت میں یوٹیوب براڈ کاسٹ میں بدعنوان اور بےایمان قرار دینے کے چار الزامات اور چار ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس توہین آمیز قرار پائیں۔
ریحام خان کے مطابق عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا۔مسز جسٹس کیرن اسٹین نے ریحام خان کی وضاحت تسلیم نہیں کی اور زلفی بخاری کے موقف کو قبول کیا۔
یاد رہے کہ 6 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔ریحام خان نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی اثاثے زلفی بخاری جیسے لوگوں کی مدد کے لئے فروخت کیے جا رہے ہیں جو کہ ڈکیتی ہے۔زلفی بخاری کے وکیل کلیئر اوورمین نے کیس کو ’چیز لیول ون‘ انتہائی توہین آمیز قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
دوسری جانب ریحام خان کا موقف تھا کہ زلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچایا، جو کہا وہ عوامی مفاد کے لئے تھا، اس لیے ’چیز لیول تھری” لگایا جائے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل سے متعلق معلومات ان اطلاعات پر مبنی تھیں جن پر ایوی ایشن منسٹر نے ٹاسک فورس کے قیام سے انکار کیا تھا۔جسٹس کیرن اسٹین نے ریمارکس دیئے کہ ریحام خان کی تمام 8 اشاعتوں میں توہین آمیز مواد موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار لیا، مداح دیکھ کر حیران رہ گئے