(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب )نے عوام کو گمراہ کرنے، بے بنیاد اورحقائق کے منافی پراپیگنڈا کرنے پر سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کو لیگل نوٹس بھیجنے کافیصلہ کیا ہے،
ترجمان نیب کاکہناہے کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،جہاں تک نیب کی شاندار کارکردگی کا تعلق ہے نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان سے مجموعی طور پر 33 ارب روپے بلاواسطہ اوربالواسطہ طو رپر برآمد کئے۔
ترجمان نیب کامزید کہناہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اب تک 14 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ عدالت مجاز میں زیر سماعت ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں 20ملزموں نے پلی بارگین کی ہے۔نیب سکھرنے سندھ گندم سکینڈل میں تقریباََ 19 ارب روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ طو رپر برآمد کئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت۔۔زلفی بخاری نے ریحام خان کیخلاف کا پہلا راؤنڈ جیت لیا