(نیوزایجنسی) طلبا جتنی زیادہ امتحانات کی تیاری کریں گے اتنے زیادہ قیمتی انعامات بھی حاصل کریں گے۔ ایک نجی نالج پلیٹ فارم نے لرن سمارٹ پاکستان کے نام سے ایسی ایپ تیار کر لی جو گھر بیٹھے طلبا کو امتحان کی تیاری میں مدد فراہم کرتی ہے دو ہفتوں میں 20 ہزار طلبا نے ایپ انسٹال کر لی۔
لرن سمارٹ پاکستان ایپ بالکل فری اور کم وقت میں امتحانات کے لئے طلبا کو تیار کر سکتی ہے،لرن سمارٹ پاکستان ایپ میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سوالات جوابات، چیٹ شیٹس، بائیولوجی ، کیمسٹری، میتھ اور فزکس کے پرانے ماڈل پیپر فراہم کیے گئے ہیں ایپ تیار کرنے والے نالج پلیٹ فارم کے ٹیم ممبر کا کہنا ہے کہ ایپ بنانے کا مقصد کورونا وائرس کے دوران طلبا کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایپ میں طلبا خود بھی اپنا ٹیسٹ لے کر اپنی امتحان کی تیاری کا اندازہ لگا سکتے ہیں، تیاری کے لئے ہر مضمون کے دو فرضی امتحان بھی دئیے گئے ہیں۔ لرن سمارٹ ایپ میں طلبا جتنی زیادہ امتحانات کی تیاری کریں گے اتنے زیادہ کوائن بھی کما سکیں گے جن کے ذریعے انہیں بہت سے قیمتی انعامات دئیے جائیں گے۔ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرتی ہے صرف انسٹال کریں ، خود کو رجسٹر کریں اور امتحانات کی تیاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔امریکا نے20برس بعد بگرام ائیربیس افغان فوج کے حوالے کر دیا
طلبا کیلئے خوشخبری۔۔امتحان کی تیاری کے ساتھ انعام بھی
Jul 02, 2021 | 22:10:PM