منی لانڈرنگ کا الزام :بھارتی اداکارہ یامی گوتم کو پولیس نے طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ممبئی یونٹ نے اداکارہ یامی گوتم کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ (فیما) کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کیا ہے۔یامی گوتم کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے وہ 7 جولائی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔
رپورٹ کے مطابق ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یامی گوتم کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کی گئی۔یامی گوتم نے حکام کو اس ٹرانزیکشن سے متعلق نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانزیکشن کا سراغ لگالیا۔
سینئر حکام کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، اداکارہ نے لکھاری و ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی ہے، اداکارہ نے قابل، صنم رے، بالا جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی پیشکش کے تیسرے دن ہاں کر دی۔۔ حریم شاہ