بچوں کو فیل ہونا سکھائیں،کیونکہ ۔۔۔حرامانی کا والدین کیلئے غور طلب پیغام

Jul 02, 2021 | 23:18:PM

(ویب ڈیسک )اداکارہ حرامانی نے بچوں کی کامیابی کیلئے والدین کو مختلف مشورے دیئے ہیں۔
حرا مانی نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام والدین کیلئے ایک غور طلب پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں والدین کیلئے لکھا کہ بچوں کے فیل ہونے سے نہ ڈریں اور بچوں کو فیل ہونا سکھائیں، فیل ہونے دیں کیوں کہ کبھی کبھی آپ غلط جگہ پاس ہورہے ہوتے ہیں اور وہاں پاس ہونے سے صرف پاس ملتا ہے جیت نہیں۔حرا مانی نے لکھا کہ اور جب جیت ہار میں بہت مرتبہ ہار ملتی ہے تو پھر آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، کسی بھی ریس کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں، اپنی لائن خود بنائیں، اس کو خود مٹاؤ پھر بناؤ، پھر مٹاؤ اور پھر بناؤ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ سیکھنا اسی کا نام ہے، فرسٹ تو سب ہی آتے ہیں لیکن الگ وہی نظر آتے ہیں جو فیل ہونے کے بعد بھی اپنے پیشے میں نمبر ون ہوجائیں اور الگ نظر آئیں، منفرداور ایک دم منفرد نظر آئیں۔
حرا نے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ 'یہ پوسٹ تمہارے لیے ہے ابراہیم، تم نے امتحانات میں نقل نہیں کی، میرے کہنے پر بھی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کا نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر موقف سامنے آگیا

مزیدخبریں