بھارت: پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست اپنے وعدے کے مطابق جمعہ سے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے پہلے یکم جولائی سے ہر گھرانے کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ کیونکہ پہلی حکومتیں صرف سیاسی دعوے کرتی تھیں اور حکومت کے پانچ سال صرف انتظار کروایا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے قبل اپنے منشور میں مفت بجلی کا اعلان کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے حکومت پر 1800 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جسے حکومت برداشت کرے گی۔ اس فیصلے سے عوام کو بےتحاشا بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے راحت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی مشہور کمپنی فراری کا الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان