پنجاب ضمنی انتخابات ؛پی پی 125 اور پی پی 202 سے امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

Jul 02, 2022 | 00:55:AM
ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی، کامیابیاں مل گئیں، امیدوار، دستبردار،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل ہی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابیاں مل گئیں،پی پی 125 سے جماعت اسلامی اور پی پی 202 سے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 125 میں جماعت اسلامی کے امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردارہو گئے، جماعت اسلامی کے امیدوار ساجد چدھڑنے کہاہے کہ پی ٹی آئی امیدوار میاں اعظم چیلہ کی حمایت کریں گے،عمران خان کے مشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔
دوسری جانب ساہیوال کے حلقے پی پی 202 سے آزادامیدوار نصیر قادر گجر بھی پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردارہو گئے، نصیر قادر گجر نے پی ٹی آئی کے میجر(ر)غلام سرور کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی فیصل نیازی کا حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان