6.1 شدت کا زلزلہ: 5 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عید الالضحیٰ کی باضابطہ چھٹیوں کا اعلان
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔
ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور زلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب دبئی اور شارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Just experienced the mother of all earthquakes and it was one of the longest ones in my 20 years of living in UAE and a really strong one here in Dubai…. #Dubai #earthquake #uae praying for everyone’s safety. May Allah have mercy. pic.twitter.com/iCELmDggIZ
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) July 1, 2022
یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دور ہے۔
ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔