پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 02, 2022 | 10:45:AM

 (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، حکومتی اقدام غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشیں: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کچھ روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 14 روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی جبکہ ڈیزل،  مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی۔

مزیدخبریں