عمر کے درست تعین کے لیےدعا زہرا کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عدالتی احکامات پردعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کو آج لاہورسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جائیں گے اورپیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگردستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔
دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں دعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی تھی۔
یاد رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔