تیز رفتارتھری ڈی پرنٹڈ کار متعارف، قیمت جان کر یقین نہیں آئیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پرانی گاڑیاں بھول جائیں،امریکی کمپنی نے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تھری ڈی پرنٹڈ کار متعارف کرا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سُپر کار میں تقریباً تین لیٹر کا ماحول دوست ہائبرڈ انجن استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس گاڑی کے اگلے دونوں پہیوں پر الیکٹرک موٹرز بھی لگائی گئی ہیں۔
امریکی کمپنی ’’کے زنگر ‘‘ کی جانب سے جلد لانچ کی جانے والی ’’21 سی ‘‘ نامی اس گاڑی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو اس گاڑی کو سُپر کار بنا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
امریکی کمپنی کے مطابق گاڑی مستقبل کی ایک جھلک ہے جسے رواں برس اگست میں لانچ کیا جائے گا۔ ابتدا میں اس کی قیمت 15 کروڑ رکھی گئی ہے۔
اس تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو اسٹریٹ کار کی طرز پر بنایا گیا ہے جسے آئندہ سال دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔