وزیراعظم کیخلاف نیب ریفرنس: عدالت کا بڑا حکم

Jul 02, 2022 | 12:30:PM
وزیراعظم،شہباز شریف،نیب ریفرنس،احتساب عدالت،تحریری حکم
کیپشن: شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب پراسکیوٹر نے مخالفت کی تھی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان شوگر ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کا تحریری حکم جاری جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف 2021 سے باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے، اب وہ وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں، شہباز شریف نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت عارف علوی کا بڑا حکم

 تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے، ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی، تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا عدالت کو درکار ہوگا تو وہ پیش ہونے کے پابند ہونگے، عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کرلیا۔

 خیال رہے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب پراسکیوٹر نے مخالفت کی تھی۔