ہالی ووڈ سے بڑی خبر، اداکارہ ایمبر ہرڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا

Jul 02, 2022 | 12:40:PM
ہالی ووڈ سے بڑی خبر، اداکارہ ایمبر ہرڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا
کیپشن: اداکارہ ایمبر ہرڈ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ سے ہتک عزت کا کیس ہارنے والی اداکارہ ایمبر ہرڈ کی خوبصورتی کا  آخر کاربھانڈا پھوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق   گزشتہ دنوں ایک فیک نیوز نے ایمبر ہرڈ کو دوبارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا دیا تھا، متعدد بین الاقوامی میڈیا سائٹس کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا،متعدد بین الاقوامی میڈیا سائٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ دنیا کی تیسری خوبصورت ترین خاتون ہیں جبکہ پہلا نمبر سُپر ماڈل بیلا حدید اور دوسرا گلوکارہ بیونسے کا ہے۔

 برطانوی پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوالندن میں سینٹر فار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری کی سربراہ ہیں،ڈاکٹر جولین ڈی سلوا دنیا کی خوبصورت ترین خواتین اور مردوں کی اس درجہ بندی کا ایک اہم کردار ہیں جبکہ خوبصورتی کی یہ فہرست ایک خفیہ یونانی فارمولے کے تحت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ اس تازہ فہرست کے مطابق ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار دیئے گئے ہیں۔

 دوسری جانب شوہر پر گھریلو تشدد اور گالم گلوچ کا الزام لگا کر ثابت نہ کر سکنے پر جہاں  ایمبر ہرڈ تنقید کی زد میں ہیں وہیں جانی ڈیپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایمبر کو ناصرف عوام کی جانب سے نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اُن کی شوبز میں بھی ساخت کافی خراب ہو گئی ہے۔