ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صرف ایک ہفتے کے دوران بھی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، مہنگائی کی شرح 32.01 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے 28 اشیا مہنگی، 6 سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی 27.89 فیصد اور ایل پی جی 1.15 فیصد مہنگی ہوئیں۔
ٹماٹر 31.53 فیصد، پیاز 7.89 فیصد، چائے 4.60 فیصد، انڈے 2.56 فیصد، دال ماش 2.30 فیصد، دال چنا 2.17 فیصد، دال مونگ 1.83 فیصد، دودھ 1.81 فیصد، آلو 1.67 فیصد، اور بریڈ 1.59 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق چکن 6.81 فیصد، کیلے، 0.78 فیصد اور گھی 0.44 فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ڈیزل 129 فیصد اور پیٹرول 106 فیصد مہنگا ہوا، پیاز 113 فیصد، گھی 85 فیصد اور خوردنی تیل 73 فیصد مہنگے ہوئے۔
اسی طرح دال مسور 85 فیصد، دال چنا 50 فیصد، دال ماش 30 فیصد، سرخ مرچ 43 فیصد، چینی 10.45 فیصد، اور دال مونگ 5 فیصد سستی ہوئی۔