لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

Jul 02, 2022 | 13:00:PM

(ویب ڈیسک) حکومت  نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیئے۔

 پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد  کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔

 جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 اور ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کیخلاف نیب ریفرنس: عدالت کا بڑا حکم

 دوسری جانب ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے اور شارٹ فال 7300 میگاواٹ تک جاپہنچا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 29ہزار 200 میگاواٹ ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہےکہ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں10 اور دیہاتوں میں 12 سے 14  گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں عوام اذیت میں مبتلا  ہیں۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بندش کی بڑی وجہ  پاورہاؤسزکو تیل اور گیس کی قلت ہے۔

مزیدخبریں