دعا زہرا کےتفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

Jul 02, 2022 | 13:19:PM

(ویب ڈیسک )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا اغوا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔


 تفصیلات کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کے جمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر کے درست تعین کے لیےدعا زہرا کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا ہے، خصوصی ٹیم دعا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:دعا کا کراچی میں میڈیکل، بورڈ نے والدین کو بلالیا

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، اہلخانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔

مزیدخبریں