کورونا کے حملے پھر شروع،این سی او سی نے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک بھرمیں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔
وزارت صحت کےترجمان کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریق کار پر سختی سے عمل کیا جائے، دفاتر سمیت ہر جگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے، عبادت، نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینٹائزرز موجود ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ سے بڑی خبر، اداکارہ ایمبر ہرڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا
تمام دفاتر، عمارتوں کے داخلی راستوں پر لوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے اور کورونا وائرس کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر، عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔