پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Jul 02, 2022 | 14:21:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی،  جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔