عمران خان تکبر کا شکار،آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے:رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عمران خان نے پاکستان کی نہیں بلکہ فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی۔ عمران خان تکبر کا شکار ہے کہتا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،تمام جماعتیں پاکستان کی بقا کیلئے ایک ہوئے سوائے ایک شرارتی جماعت کے۔ایک جماعت تکبر کا شکار ہے جو ہر وقت لڑائی کے موڈ میں رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور ہم ہمیشہ انکے مقروض رہے گے،شہدا کے اہل خانہ کو اسلام پیش کرتا ہوں آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ شہدا کی جان کے صدقے میں ہے۔ قرآن مجید میں ہے کہ شہدا زندہ ہیں، انکو مردہ نہیں کہو۔ آپ لوگوں کا قرض تھا ہم پر اور قوم شہدا کی ہمیشہ مقروض رہےگی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ رقم گزشتہ پانچ سال سے التوا کا شکار تھی میں شرمندہ ہوں کہ شہدا کا قرض ادا کرنے میں تاخیر ہوئی، ایک ارب بائیس کروڑ روپے شہدا کے اہل خانہ میں تقسیم کئے گئے ۔ حکومت کے کمزور معاشی حالات ہونے کے باوجود ترجیحی بنیادوں پر رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ،وزیر اعظم کے نوٹس میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے فوراً یہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا ،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ شہدا کا قرض ادا کرنے میں تاخیر ہوئی۔
آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ مہنگائی پر قابو پا سکیں نہ چاہتے ہوئے بھی پیڑرول مہنگا کرنا پڑا۔ ہم نے الیکشن کی جانب جانا چاہا مگر پاکستان کے معاشی حالات نے اجازت نہیں دی آئی ایم ایف کے ساتھ کمزور معاہدہ کیا گیا۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو بتائیں کہ آپکو اقتدار ملا ملک و قوم کے لیے کیا کیا ؟پاکستان کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔