وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپرورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کا الیکشن 22 جولائی کو دن 4 بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے، ایک ہفتے کے اندر اسپیکر یا ڈپٹی سپیکر اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان تکبر کا شکار،آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے:رانا ثناء اللہ
فیصلے میں کہا گیا وزیراعلی حمزہ شہباز اور پوری کابینہ شفاف انتخاب کو یقینی بنائے، مخصوص نشتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ ایک ہفتے میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مخصوص نشتوں کے نوٹیفکیشن کرے گا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب کے ضمنی انتخابات صاف، شفاف اور قانون کے مطابق کرائے جائیں، ضمنی الیکشن پر کوئی سرکاری ادارہ یا قانون نافذ کرنے والے ادارے اثر انداز نہ ہوں، ہنگامی صورتحال کے علاوہ مقامی انتظامیہ، پولیس اور صوبائی الیکشن کمیشن میں تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں، ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک پنجاب میں کوئی نئی ترقیاتی سکیم یا فنڈ جاری نہیں ہوگا۔