(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات ہوئی۔
لاہور میں آصف علی زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چوہدری شجاعت نے سابق صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
آصف زرداری سے چودھری سالک، چودھری شافع، طارق بشیر چیمہ، ذکا اشرف، ملک احمد خان اور گوہر اعجاز نے بھی ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔