کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار میں تیزی: حکومت کا بڑا فیصلہ

Jul 02, 2022 | 16:04:PM
کورونا وائرس،ویکیسی نیشن،وفاقی حکومت،اسلام آباد
کیپشن: اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل، ڈرائیوان کے ذریعے کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے گا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کورونا ویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار میں تیزی پر بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کیلئے کورونا ویکسینیشن کا ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، کوروناویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی پلان کا مقصد روٹین اور بوسٹر ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنا ہے، کورونا ویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مزید عملہ بھرتی کیا جائےگا۔

 یہ بھی پڑھیں:روسی حکومت کے اعلان نے دنیا میں ہلچل مچا دی

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کیلئے ویکسینیٹر، سوشل موبلائزر، ڈیٹا آپریٹر بھرتی ہوں گے، 134 ویکسینیٹر، 133 ڈیٹا آپریٹر اور 133 سوشل موبلائزر ڈیلی ویج کی بنیاد پر بھرتی کئے جائیں گے، بھرتی ہونے والاعملہ ایف نائن ماس ویکسینیشن سنٹر پر تعینات ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل، ڈرائیوان کے ذریعے کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے گا۔

 ذرائع نے بتایا کہ عارضی طور بھرتی ویکسینیٹر کو یومیہ 1250 روپے، ڈیٹا انٹری آپریٹر کو یومیہ 900 روپے اور عارضی بھرتی شدہ سوشل موبلائزر کو یومیہ 900 روپے ادائیگی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایف نائن ماس سنٹر میں یومیہ 15 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوسکے گی تاہم اسلام آباد کی 91 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے جبکہ 14 لاکھ 48 ہزار 122 افراد کی کوروناویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔