مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کا انتقال ہوگیا

Jul 02, 2022 | 16:28:PM

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے کارکن کا سعودیہ میں انتقال ہوگیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر پارٹی کی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم کارکن کے انتقال پر وزیراعظم شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ کے کارکن مدثر سلطان عرف عصمی ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مدثر سلطان ( عصمی ملک) کا سعودیہ میں انتقال ہو گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، وہ جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے۔ اور ان کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لئے پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

  لیگی رہنما مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے پارٹی کارکن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ' مسلم لیگ ن کے ساتھ برے وقت میں بھی کھڑے رہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی قریبی فیملی کا فرد ہمیں چھوڑ گیا ہے، اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ عطا فرئے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی عصمی ملک کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔

مزیدخبریں