(ویب ڈیسک)غیرت کے نام پر لڑکیوں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،جنوبی ایران کے علاقے نورآباد میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی 15 سالہ بیٹی کو گولی مارکر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 43 سالہ محمد کاظم لشکری نے اپنی بیٹی اریانا کو باغ میں مبینہ طور پر کسی لڑکے کے ساتھ دیکھا اور غصہ میں آ گیا، اس معاملے پر کاظم کی اپنی بیٹی سے تکرار بھی ہوئی جس کے بعد اریانا اپنی دادی کے گھر چلی گئی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئےملزم محمد کاظم لشکری نے کہا کہ اریانا کی موت ان ہی کے ہاتھوں شاٹ گن سے چلنے والی گولی لگنے سے ہوئی مگر انہوں نے گولی جان بوجھ کر نہیں چلائی، یہ ایک حادثہ تھا،کاظم لشکری کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کو قتل کرنا نہیں چاہتا تھا بلکہ صرف اسے ڈرانے کیلئے شاٹ گن ساتھ لے گیا تھا لیکن حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس سے اریانا کی موت واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ سے بڑی خبر، اداکارہ ایمبر ہرڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا
ملزم کاظم لشکری کے ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ محمد کاظم نشے کا عادی ہے اسی وجہ سے اس کی اپنی بیوی سے علیحدگی بھی ہوئی تھی، اب وہ اریانا اور اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ رہتا تھا اور انہیں قتل کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔