(24نیوز)بہاو الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس نے چالان میں اہم انکشافات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بیان دیا ہے کہ گرفتار تین ملزموں کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا۔عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کا چالان منظور کرلیا۔
چالان کے مطابق متاثرہ خاتون نے اکنامی کلاس میں واپس جانے کہا ملزم زاہد مشتعل ہوگیا۔متاثرہ خاتون 26 مئی کو بچوں سے ملنے کراچی سے ملتان گئی تھی ۔چالان کے مطابق ملزم زاہد نے خاتون کو تھپڑ مارے اور زیادتی کا نشانہ بنایا،اسکے بعد ملزم عاقب نے متاثرہ خاتون سے زیادتی کی،ٹکٹ چیکر زاہد متاثرہ خاتون کو اکنامی سے اے کلاس انچارج عاقب کے پاس لے گیا ،چالان کے مطابق تھوڑی دیر بعد ٹکٹ چیکر زاہد نے خاتون سے کہا کہ اے کلاس کا کرایہ زیادہ ہے مزید پیسے دو ،کیس کے تیسرے ملزم زوہیب نے خاتون کو چلتی ٹرین میں زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان کے خلاف ریلوے کراچی سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی حکومت کے اعلان نے دنیا میں ہلچل مچا دی
ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی ،چالان میں اہم انکشافات
Jul 02, 2022 | 17:11:PM