(24نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے ہیں۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 515 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1811 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
صرافہ بازار تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔