عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت پھر بڑھ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی کورڈ آئل کی قیمت میں 2.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 108.4 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جس کی شرح 2.38 فیصد بنتی ہے۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 111.6 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ، خریدار پریشان