مسافروں کیلئے بری خبر ،عید سے قبل ٹرانسپورٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ٹرانسپورٹرز نے عید سے قبل ستر فیصد ٹریفک بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے 70 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے فیصلے پر عمل شروع کردیا،حکومت کے مطالبات پر کان نا دھرنے کی صورت میں ٹرانسپورٹرز نے عید کے بعد تمام گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹرانسپورٹرز کے اس فیصلے پر ڈرائیورز اور کنڈکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔
ٹرانسپورٹر ز کے مطابق عید تک 30 فیصد ٹرانسپورٹ چلے گی جبکہ عید کے بعد مکمل بند کردی جائے گی۔ اے سی اور نان اے سی ٹرانسپورٹ کے بند ہونے سے تین ہزار سے زائد ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ اڈا پرچی ، مہنگے ٹائروں ، سپیئرپارٹس ،موبل آئل اور غنڈہ ٹیکس نے زندگی اجیرن کردی۔ حکومت نے تعاون ناکیا تو ہزاروں محنت کش بے روز گار ہونگے۔ بینک سے لیز پر لی گئی گاڑیوں کی قسطیں ادا کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی ،چالان میں اہم انکشافات