(24نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر تنقید کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا۔
ہماری ہمدردیاں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی ان تک رسائی ہے۔