مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

Jul 02, 2022 | 19:19:PM
مولانا فضل الرحمان ، ہسپتال منتقل
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی ، جس کی وجہ سے وہ لاہور کے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کو اتفاق ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو ایک ہفتہ تک ہسپتال میں رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ، ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے ۔دوسری جانب  وزیراعظم شہبازشریف مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے اتفاق ہسپتال پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے  اتفاق ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی،وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ بھی  پیش کیا۔وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو مولانا فضل الرحمان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم