ملک کو بیرونی دباﺅ سے نکالنے کیلئے قوم تیار دکھائی دے رہی ہے،شاہ محمود قریشی 

Jul 02, 2022 | 20:05:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف نفرت ابھر کر سامنے آرہی ہے،آج کا جلسہ تاریخی ہوگا،لوگوں میں جوش، جذبہ اور جنون ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شہروں میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا1900 روپے تک پہنچ گیا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کو بیرونی دباﺅ سے نکالنے کیلئے قوم ذہنی طور پر تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہے،ہم نے اپنا موقف پہنچایا ہے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،ان کا کہناتھا کہ اس حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ،یہ لوگ اپنے کرپشن کیسز کو ختم کرنے کیلئے آئے ہیں،ہم حکومت سے قانونی جنگ لڑیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب آج سرپرائز دے سکتے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ ہم کوئی ایسی چیز نہیں کرنا چاہتے جو خلاف قانون ہو،ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے،اس حکومت سے کوئی اچھائی کی توقع ہمیں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں