(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف ضمنی انتخابات کے حوالے سے متحرک ہوگئے ،وزیراعظم نے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور علیم خان کو لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نگرانی کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم نواز نے بھی شرکت کی ،وزیراعظم نے ن لیگی رہنماوں کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے۔
اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، علیم خان، ملک احمد خان اور عطاتارڑ سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے شرکت کی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں ماہ کے دوران ہونے والے ضمنی انتخابات کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی جبکہ مریم نواز کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل
سعد رفیق، ایاز صادق اور علیم خان کواہم ٹاسک مل گیا
Jul 02, 2022 | 21:10:PM