ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، چیف الیکشن کمشنر

Jul 02, 2022 | 21:19:PM
چیف الیکشن کمشنر، سکندر سلطان راجہ، صوبائی حکومت، واضح پیغام،
کیپشن: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صوبائی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی،خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی پر پنجاب سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راو¿ سردار، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ امن و امان قائم رکھنا،پولنگ میٹیریل ، انتخابی عملہ کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،آپ کا رول اہم ہے، آپ ریاست کے ملازم ہیں، بغیر سیاسی دباو¿ کے کام کریں،ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں۔ 
سکندر سلطان راجہ نے ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کا کوئی افسر / اہلکار سیاسی دباو¿ میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوں گے،لاہور کے 4 حلقوں اور ملتان کے 1 حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی static تعیناتی کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پنجاب راو¿ سردار کی طرف سے صاف شفاف غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی گئی۔