پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات ایک کہ بعد ایک بڑھنے لگیں۔ پی ٹی آئی سندہ کی جانب سے کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندہ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری کے بعد سابقہ کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا، صوبائی صدر کی منضوری کے بعد جنرل سیکٹری سندہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا،.
نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو جاری، اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل کی منظوری سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جلد پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔
سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو جاری، اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل کی منظوری سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جلد پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔@PTIofficial pic.twitter.com/5Jjmhca1Wy
— PTI Karachi Updates (@PTIKHIUpdates) July 1, 2023
جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ کا کہنا تھا کہ جلدہی پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔