صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی. اُنہوں نے اس ملاقات کو پاکستان اور سعودی عرب کی عوام کے درمیان عظیم رشتے کی خوبصورت علامت قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بنائی گئی تصویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے صدر مملکت نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو بھائیوں کے چہروں کی پُر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔
Very symbolic of the great relationship between the people of the Islamic Republic of Pakistan and the Kingdom of Saudi Arabia. No better expression of the kinship than the beaming and affectionate smile on the faces of two brothers.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 1, 2023
ماشاللہ pic.twitter.com/e884OPbuNa
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے منیٰ میں ملاقات کی۔
محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔