(24نیوز)ایف آئی اےامیگریشن کی لاہورایئرپورٹ پرکارروائی،جعلی سفری دستاویزات پرہنگری جانیوالے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافرشاہدعلی تعلیم کےغرض سےہنگری جارہاتھا،مسافرکےپاسپورٹ پرہنگری کاجعلی تعلیمی ویزااسٹیکرلگاہواتھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے بہنوئی نے 20 لاکھ کے عوض ویزاحاصل کیاتھا،مسافرکوایجنٹ کی نشاندہی اورمزیدقانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔